انٹرنیشنل

اب وہ وقت بھی زیادہ دور نہیں جب فیس بک کا آپ سے سوال ہوگا کہ آپ کا دوست انتہاء پسند ہے یا نہیں؟ ہوشرباء رپورٹ

ٹیسٹ ان دیگر بڑے اقدامات کا حصہ ہیں جہاں ہم ایسے لوگوں کی مدد اور انھیں وسائل فراہم کر رہے ہیں جنھیں شدی پسندانہ مواد کا سامنا کرنا پڑا ہو

اب وہ وقت بھی زیادہ دور نہیں جب فیس بک کا آپ سے سوال ہوگا کہ آپ کا دوست انتہاء پسند ہے یا نہیں؟ ہوشرباء رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فیس بک کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیسٹ ان دیگر بڑے اقدامات کا حصہ ہیں جہاں ہم ایسے لوگوں کی مدد اور انھیں وسائل فراہم کر رہے ہیں جنھیں شدی پسندانہ مواد کا سامنا کرنا پڑا ہو یا وہ کسی ایسے شخص کو جانتے ہوں جو کہ شدت پسند بن رہا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کمپنی غیر سرکاری تنظیموں اور سیکٹر کے ماہرین کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ان تنبیہی یپغام کے پاپ اپ شیئر کیے جا رہے ہیں۔ ایک پیغام میں لکھا تھا کہ کیا آپ کو فکر ہے کہ آپ کا کوئی جاننے والا شدت پسند بن رہا ہے۔ ایک اور پیغام میں لکھا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا سامنا نقصان دہ شدت پسندانہ مواد سے ہوا ہو۔ پرتشدد گروہ آپ کے غصے یا مایوسی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ یہ دونوں پیغامات صارفین کو شدت پسندی کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے مدد دینے والے صفحات پر لے جاتے ہیں۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ ٹیسٹ ایسے صارفین کی نشاندہی کرتا ہے جنھوں نے ابھی یا پھر ماضی میں ایسا مواد دیکھا ہو جو کہ اس پلیٹ فارم کے قوائد کے خلاف ہے۔

امریکہ میں فیس بک ایک نیا فیچر ٹیسٹ کر رہی ہے جہاں وہ صارفین سے یہ پوچھتے ہیں کہ انھیں اس بات کی پریشانی تو نہیں کہ ان کے جاننے والوں میں سے کوئی شدت پسندی کی طرف جا رہا ہو۔ اس کے علاوہ کچھ صارفین کو یہ تنبیہی پیغام بھی بھیجا جائے گا کہ انھوں نے شدت پسندی پر مبنی مواد دیکھا ہے۔ یہ دونوں فیچر فیس بک کے ری ڈائریکٹ انیشیٹیو کے تحت ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کا مقصد شدی پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔ یہ پیغامات صارف کو ایک ایسے صفحہ پر از خود لے جاتے ہیں جہاں ان کے پاس اس سب سے نمٹنے کے لیے سپورٹ موجود ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.