انٹرنیشنل

طالبان کے ڈر سے کتنے ہزار افغان فوجی سرحد عبور کر گئے، بڑی خبر آگئی

آج 1ہزار37افغان فوجی جان بچانے کے لیے تاجکستان آئے، جنہیں اچھے پڑوسی ہونے کے ناطے تاجکستان میں داخل ہونے دیا گیاہے

طالبان کے ڈر سے کتنے ہزار افغان فوجی سرحد عبور کر گئے، بڑی خبر آگئی‘ طالبان سے بچنے کے لیے ایک ہزار سے زائد افغان فوجی سرحد عبور کرکے تاجکستان میں داخل ہوگئے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں طالبان تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ تاجکستان نیشنل سکیورٹی کمیٹی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ آج 1ہزار37افغان فوجی جان بچانے کے لیے تاجکستان آئے، جنہیں اچھے پڑوسی ہونے کے ناطے تاجکستان میں داخل ہونے دیا گیا۔ خیال رہے کہ طالبان نے بدخشاں صوبیکے 6 اضلاع کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل مئی کے آغاز میں بھی سینکڑوں افغان فوجی سرحد عبورکرکے تاجکستان میں پناہ لے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.