انٹرنیشنل

روس: مسافرطیارہ سمندرمیں تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ

لاپتہ ہونےوالا مسافر بردارطیارہ جزیرہ نما کامچاٹکا میں گرکرتباہ ہوگیا جس میں تمام افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے

روس: مسافرطیارہ سمندرمیں تباہ،ہلاکتوں کا خدشہ، عالمی خبررساں ادارے کےمطابق روس کےعلاقائی دارالحکومت پٹروپاولوسک کامچاٹسکی سےایک گاؤں پلانا جانےوالا انٹونیو 26 ٹربو طیارے کا کنٹرول ٹاورسےرابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ دو انجن والےمسافربردارطیارے میں 22 مسافراورعملےکے 6 ارکان موجود تھے۔

طیارے کے لاپتہ ہونے کے بعد سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران ہیلی کاپٹر میں سوار ریسکیو اہلکاروں کو جہاز کے ملبے کی کچھ باقیات مشرقی جزیرہ نما کامچاٹکا کے سمندر کی سطح پر دکھائی دیں۔ طیارے کے ملبے کی جگہ امدادی کشتیوں کو روانہ کردیا گیا۔

1982 میں تیار کردہ اس طیارے میں میئر اولگا کوکیریفا بھی موجود تھے۔ سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک انسانی باقیات نہیں ملی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاحال طیارہ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق اس علاقے میں موسم ابر آلود تھا جو حادثے کی وجہ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.