انٹرنیشنل

کار کا دروازہ کھل نہیں رہا تھا جس کی وجہ سے کار میں پھنسے ہوئے 8 سالہ بچے کی موت ہوگئی؟ لیکن کیسے؟ لرزہ خیز رپورٹ

شارجہ میں 8سالہ لڑکا کھیلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گیا جس کے بعد گاڑی کے دروازے بند ہو گئے اور لڑکا گرمی کی شدت سے جاں بحق ہو گیا

کار کا دروازہ کھل نہیں رہا تھا جس کی وجہ سے کار میں پھنسے ہوئے 8 سالہ بچے کی موت ہوگئی؟ لیکن کیسے؟ لرزہ خیز رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق شارجہ میں 8سالہ لڑکا کھیلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھ گیا جس کے بعد گاڑی کے دروازے خودکار طریقے سے بند ہو گئے اور لڑکا گرمی کی شدت سے جاں بحق ہو گیا۔ میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن لڑکا ہمسایوں کی کار کو کھلا پاکر اس میں بیٹھ گیا مگر بعد ازاں دروازے نہ کھلنے کے باعث گاڑی میں قید ہو گیا اس وقت درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تھا، کئی گھنٹے بعد جب کار کو کھولا گیا تو بچہ مردہ حالت میں موجود تھا۔ پولیس کی جانب سے لڑکے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، صرف اتنا بتایا گیا ہے کہ لڑکا ایشیائی نژاد ہے۔ پولیس کی جانب سے اس واقعے کا الزام کسی پر نہیں دھرا گیا، صرف ڈرائیورز کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کے دروازے اچھے سے چیک کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.