انٹرنیشنل

افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری

غیر ویکسین یا جزوی ویکسین شدہ افراد کو متعلقہ ضلع کی انتظامیہ کے حوالے کیا جائیگا اور ایسے افراد کیلئے 10 روز کا قرنطینہ لازمی ہوگا

وزارت داخلہ نے افغانستان میں پھنسے 4 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کیلئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔پاکستان آمدپر کورونا سے محفوظ افراد کو اپنے اضلاع جانیکی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزرات داخلہ کے مطابق پاکستان آمدپر ویکسین شدہ اور کورونا سے محفوظ افراد کو اپنے اضلاع جانیکی اجازت ہوگی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ غیر ویکسین یا جزوی ویکسین شدہ افراد کو متعلقہ ضلع کی انتظامیہ کے حوالے کیا جائیگا اور ایسے افراد کیلئے 10 روز کا قرنطینہ لازمی ہوگا۔ وزارت داخلہ کے مطابق افغانستان سے انتہائی ایمرجنسی میڈیکل کیسز کو طریقہ کار کے تحت آنیکی اجازت ہوگی تاہم افغان طلبہ کیلئے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.