انٹرنیشنل

روسی چھوٹا جہاز پہاڑ سے ٹکرا کر تباہ ؛28 مسافر لاپتہ

روس کا  چھوٹا مسافر بردار جہازگزشتہ روز پہاڑ کے ساتھ  ٹکرا کر تباہ ہوا جس میں 28 افراد سوار تھے۔ 

جہاز گزشتہ روز روس کے علاقے کامچٹکا  میں پہاڑ کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے تباہ ہو گیا۔روسی کی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ جہازکا رابطہ شام 3 بجے ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ختم ہوگیا، جو پیٹرو وایکوسک کامچسکی کی طرف گامزن تھا۔طیارہ 22 مسافر اور انتظامی عملے کے 6 افراد کے ساتھ ساحلے سمندر پر گر کر تباہ ہوا۔ طیارے کے کچھ حصے پہاڑ کے قریب سے ملے جب کہ کچھ سمندر سے تہرتے ہوئے ملے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپوٹ کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے ائیرپوٹ سے طیارے کا رابطہ حتم ہو گیا تھا۔ اب تک اموات کی کل تعداد  کے متعلق معلومات حاصل نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.