انٹرنیشنل

مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن میں 2 کشمیری نوجوان شہید

قابض افواج نے کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں محلہ کرالغنڈ میں سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی جس میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ اسی دوران فوج نے 2 نوجوانوں کو پکڑ کر گولیاں مار کر شہید کردیا۔

بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان میں سے ایک نوجوان حزب المجاہدین کے اعلیٰ اور دیرینہ کمانڈر معراج الدین حلوائی تھے جنہیں جھڑپ کے دوران شہید کیا گیا۔ دوسری طرف مقامی افراد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے جعلی مقابلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد ماورائے عدالت شہید کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.