انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

برطانوی حکومت نے بھی ملک بھر کے تمام سکولز کھولنے کااعلان کر دیا، طلبہ کو سکول جانے کیلئے کون کون سے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا؟ نئی بحث چھڑ گئی

طلبہ کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اگر ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آتی ہے تو انہیں سکول جانے کی اجازت دی جائے گی: برطانوی حکام

برطانوی حکومت نے بھی ملک بھر کے تمام سکولز کھولنے کااعلان کر دیا، طلبہ کو سکول جانے کیلئے کون کون سے ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا؟ نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برطانوی حکومت کی جانب سے ملک بھر کے تمام سکولز 19جولائی سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ سیکرٹری برائے تعلیم گیون ولیمسن کا کہنا ہے کہ ان طلبہ کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جو کسی کورونا کے متاثرہ شخص سے رابطے میں آئے تھے تاہم اگر ان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آتی ہے تو انہیں سکول جانے کی اجازت دی جائے گی۔ ولیمسن نے مزید کہا کہ کورونا ویکسینیشن پروگرام کو یقینی بناتے ہوئے ایسے ضروری اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں جس سے خاص کر بچے اور بڑے دونوں اپنی معمول کی زندگی کی جانب واپس جا سکیں۔ سیکرٹری برائے تعلیم نے پابندی ختم کرتے ہوئے وضاحت دی کہ تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کھولنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم نے عالمی وبا سے چھٹکارا حاصل کرلیا ہے۔ اس معاملے پر نیشنل ایجوکیشنل یونین کے جوائنٹ جنرل سیکرٹری نے برطانوی حکومت کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے متعلق پالیسی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.