انٹرنیشنل

اشرف غنی نے افغانستان میں خونریزی اور تباہی کا تمام ملبہ طالبان پر ڈال دیا

طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے: افغان صدر اشرف غنی

افغانستان کے صدر اشرف غنی افغانستان میں خونریزی اور تباہی کا الزام طالبان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم طالبان کے سامنے کسی قسم پر بھی سرنڈر نہیں کریں گے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کابل میں افغان صدر نے کابینہ اجلاس سے خطاب کیا اور الزام عائد کیا کہ افغانستان میں خونریزی اورتباہی کے ذمہ دارطالبان ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ طالبان کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا، ان کے سامنے ہتھیار ڈالنے کی کوئی خفیہ ڈیل نہیں ہے۔ افغان صدر کا کہنا تھاکہ امریکا نے انخلا کا پروگرام بنایا توکہا پاکستان اورطالبان اپنافیصلہ لیں، خونریزی کی ساری ذمہ داری طالبان اوران کے پشت پناہوں کی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ہم عزت سے رہتے ہیں یہ عزت اورآبرو دکھانے کا وقت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.