انٹرنیشنل

دبئی کی مصروف ترین بندرگاہ پر دھماکا; قریبی عمارتیں لرز اٹھیں

دبئی کی مصروف ترین جبل علی بندرگاہ پر لنگرانداز بحری جہاز  پر موجود کنٹینر میں دھماکا ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بندرگاہ جبل علی پر لنگر انداز بحری جہاز پر موجود کنٹینر میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔حکام  کے مطابق دھما کے کی آواز شہر بھر میں سنی گئی، دھماکے سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے جبکہ آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دیے۔

حکام کا بتانا ہے سول ڈیفنس کی ٹیم نے آگ پر قابو پا لیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.