انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف مودی سرکار کے تیار کیے جانے والے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیا، پورے بھارت میں تھرتھرلی مچ گئی

افغانستان میں موجود بین الاقوامی امدادی تنظیمیں کام جاری رکھیں، بین الاقوامی انسانی حقوق گروپس مشن بند نا کریں: طالبان

افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف مودی سرکار کے تیار کیے جانے والے تمام منصوبوں پر پانی پھیر دیاجس کے بعد پورے بھارت میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغان طالبان رہنماؤں شہاب الدین دلاور اور سہیل شاہین نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے زیرقبضہ سرحدی گزرگاہوں پرکاروبارمعمول کے مطابق ہورہاہے جبکہ افغانستان کا 85 فیصد حصہ طالبان کے کنٹرول میں ہے، اسکول اور اسپتال معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔ طالبان رہنماؤں نے اپیل کی کہ افغانستان میں موجود بین الاقوامی امدادی تنظیمیں کام جاری رکھیں، بین الاقوامی انسانی حقوق گروپس مشن بند نا کریں۔ طالبان کا کہنا تھاکہ نئے نظام کی تشکیل کیلئے افغان قیادت سے بات چیت جاری ہے، اگر دوحہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو حملے روک دیں گے۔

طالبان رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش کو روکنے کیلئے تمام اقدامات اٹھائیں گے اور ساتھ ہی منشیات کی پیداوار ختم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ طالبان رہنماؤں کا کہنا تھاکہ افغانستان میں اختیار کے مکمل کنٹرول کی کوشش نہیں کی جارہی، ہم چاہتے ہیں کہ نئی حکومت میں تمام نسلی گروہ کرداراداکریں، طالبان نسلی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہریوں کو اسلامی قانون، افغان روایات کے تحت تعلیم کا حق حاصل ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.