انٹرنیشنل

بنگلا دیش ; فیکٹری میں آتشزدگی سے 52 افراد ہلاک

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے صنعتی علاقے روپ گنج میں قائم فیکٹری ‘ ہاشم فوڈ اینڈ بیوریجز‘ میں آگ لگنے سے  52 افراد ہلاک اور 30 سے زائد افراد  زخمی  ہوگئے ۔

 ذرائع کہا کہنا ہے کہ جیسے ہی آگ پر قابو پایا جائے  گا ریسکیو آپریشن شروع کردیا جائے گا اور اس کے بعد ہی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں واضح طور پر بتا یا جا سکے گا لیکن خدشہ یہی کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔حادثے میں محفوظ رہنے والے ایک ورکر محمد سیفل نے بتایا کہ جب فیکٹری میں آگ لگی تب   فیکٹری کے اندر درجنوں افراد موجود تھے جبکہ تیسری منزل پر دونوں سیڑھیوں کے دروازے بند کر دیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.