انٹرنیشنل

بھارتی فوج کی فائرنگ ، مزید3 کشمیری نوجوان شہید

نوجوانوں کی شہادت کےبعد کشمیری عوام کی بڑی تعداد گھروں سےباہرنکل آئی

بھارتی فوج کی فائرنگ،مزید3 کشمیری نوجوان شہید،کشمیرمیڈیا سروس کےمطابق مقبوضہ کشمیرمیں قابض افواج نےفائرنگ کرکےمزید3  کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا جس کےبعد شہدا کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے،بھارتی فوج نےضلع اسلام آباد کےعلاقےکواریگام اور آچابل میں نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران اندھا دھند فائرنگ کرکےنوجوانوں کوشہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کی شہادت کےبعد کشمیری عوام کی بڑی تعداد گھروں سےباہرنکل آئی اورنوجوانوں کی شہادت کے خلاف شدید احتجاج کیا جس کے باعث بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھنے میں آئیں۔

واضح رہے کہ برہانی وانی شہید کی برسی کے موقع پر قابض افواج کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، اس آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید افراد کی تعداد 9 تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.