انٹرنیشنل

طالبان کا خوف ،بھارت نے اپنے سفارتکار واپس بلا لئے

وزارت خارجہ کی ترجمان کےمطابق بھارتی حکومت افغانستان میں پرامن، خودمختاراورجمہوری حکومت کی حامی ہے

طالبان کا خوف ،بھارت نے اپنے سفارتکار واپس بلا لئے، افغان میڈیا کےمطابق بھارتی وزارت خارجہ کےترجمان کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارت افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال کا قریب سےجائزہ لےرہا ہےجب کہ قندھارمیں جاری شدید لڑائی کےباعث سفارتی عملہ کوواپس بلالیا گیا ہےتاہم سفارت خانہ بند نہیں کیا جارہا۔

وزارت خارجہ کی ترجمان کےمطابق بھارتی حکومت افغانستان میں پرامن، خودمختاراورجمہوری حکومت کی حامی ہے،سفارتکاروں کوواپس بلانےکا فیصلہ عارضی اقدام ہےجوسیکیورٹی صورتحال میں استحکام آنےتک لیا گیا ہےتاہم سفارتخانہ میں مقامی عملہ موجود رہےگا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تقریباً 50 کے قریب سفارتکاروں اور دیگر عملہ کو قندھار میں جاری طالبان اور مقامی فورسز کے درمیان شدید لڑائی کے باعث فوری طور پر بھارتی فضائیہ کے خصوصی طیارے میں دہلی لایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.