انٹرنیشنل

قندھار میں طالبان نے بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کرلیا

افغانستان کے شہر قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر طالبان نےقبضہ کرلیا۔

طالبان کی طرف سے قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

ویڈیو میں طالبان کو قندھار میں بھارتی قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے دوسرے بڑے شہر قندھار میں قائم بھارتی قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے اور عملے کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی کا کہنا ہے کہ عملے کی واپسی حالات کے بہتر ہونے تک ایک وقتی اقدام ہے تاہم قندھار قونصل خانے کا مقامی عملہ کام کرتا رہےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.