انٹرنیشنل

ترکی: غیرقانونی تارکین وطن کی بس کو حادثہ،ہلاکتیں

ترکی میں پاکستانیوں سمیت دیگرممالک کےغیرقانونی تارکین وطن کی بس حادثےکا شکارہوگئی

ترکی: غیرقانونی تارکین وطن کی بس کو حادثہ،ہلاکتیں، ترکی میں پاکستانیوں سمیت دیگرممالک کےغیرقانونی تارکین وطن کی بس حادثےکا شکارہوگئی جس کےنتیجےمیں 12 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے صوبے وین میں ایرانی بارڈر کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی بس حادثے کا شکارہوگئی جس کےنتیجےمیں 12 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ترک حکام کےمطابق بس گڑھےمیں گرنےکےباعث حادثہ کا شکارہوئی اوراس میں آگ لگ گئی، بس ڈرائیورکوگرفتارکرلیا گیا ہےاورتفتیش جاری ہےتاہم ابتدائی تحقیقات کےمطابق بس میں غیرقانونی تارکین وطن سوارتھےجن کا تعلق پاکستان،افغانستان اوربنگلادیش سےہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.