انٹرنیشنل

افغانستان میں طاقت کے زور پربنائی گئی حکومت قبول نہیں

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نےکہا ہے کہ دنیا افغانستان میں طاقت کے زور پربنائی گئی حکومت قبول نہیں کرے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اُسی حکومت کو تسلیم کیا جائے گا جسے عوامی حمایت حاصل ہو اور جو واضح اکثریت رکھتی ہو، خاص طور پر انسانی حقوق کا احترام کرتی ہو۔

ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ دنوں تشدد میں زیادہ ہاتھ طالبان کا ہے، 40 سال سے جاری تشدد کے خاتمےکا واحد ذریعہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان بات چیت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.