انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

سات قیدی جیل سے فرار ہونے لگے تو جاتے جاتے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایسا شرمناک کام کر دیا کہ باقی قیدی بھی حیران رہ گئے

بھارتی ریاست اروناچل کی ایک جیل میں گارڈز کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر 7قید فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

سات قیدی جیل سے فرار ہونے لگے تو جاتے جاتے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایسا شرمناک کام کر دیا کہ باقی قیدی بھی حیران رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اروناچل کی ایک جیل میں گارڈز کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر 7قید فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایسٹ سیانگ ڈسٹرکٹ کی پیسی گھاٹ جیل میں پیش آیا جہاں 7قیدیوں نے اس وقت 5گارڈز کے چہرے پر مرچیں پھینکیں جب ڈنر کے لیے ان کے سیل کھولے گئے تھے۔ پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کی طرف سے گارڈز پر تشدد بھی کیا گیا جس میں ایک گارڈ کے سر میں شدید چوٹ آئی۔پانچوں گارڈز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ تاحال فرار ہونے والے قیدی پکڑے نہیں جا سکے۔ انڈیا ریزرو بٹالین ان قیدیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشنز کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.