انٹرنیشنل

قطر نےپاکستانی مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی

نئی پالیسی کےمطابق قطرمیں جاتےہی اب پاکستانیوں کوائیرپورٹ پرآن ارائیول ٹورسٹ ویزہ دیا جائےگا

قطرنےپاکستانی مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی، پاکستانیوں کےلیےخوشخبری ہےکہ قطرنےپاکستانی شہریوں کےلیےویزہ آن ارائیول کی سہولت کوبحال کردیا ہے۔ قطری حکومت کی طرف سےاس حوالےسےتحریری احکامات بھی جاری کیےگئےہیں اورنئی پالیسی بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔ نئی پالیسی کےمطابق قطرمیں جاتےہی اب پاکستانیوں کوائیرپورٹ پرآن ارائیول ٹورسٹ ویزہ دیا جائےگا۔

قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول بحال کر دیا

پاکستانی شہریوں کےلیے 6 ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ اورریٹرن ٹکٹ کی شرط ہوگی جبکہ آن ارائیول ٹورسٹ ویزے کےلیے 100 قطری ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔ قطرجانےوالوں کی کورونا ویکسی نیشن،بچوں کےلیےپولیو ویکسی نیشن ضروری ہوگی اورقطرجانےوالوں کو کورونا منفی رپورٹ بھی ساتھ لانا ہوگی۔ خلیجی ملک جانےوالےپاکستانی شہریوں کوآن لائن اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.