انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

بغیر ماسک کے میک اپ کروانے والی دلہن کے تمام ارمان خاک میں مل گئے کیونکہ وہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی اور آگے کیا ہوا؟ جانئے

مقدمہ دلہن ہی نہیں بلکہ اس کار کے ڈرائیور اور کیمرا مین کے خلاف بھی درج کیا گیا ہے اور پولیس نے وہ کیمرا بھی ضبط کر لیا ہے

بغیر ماسک کے میک اپ کروانے والی دلہن کے تمام ارمان خاک میں مل گئے کیونکہ وہ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی اور آگے کیا ہوا؟ سب کچھ پتا چل گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت میں بغیر ماسک فوٹوشوٹ کرانے والی ایک دلہن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کے دیو گھاٹ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ دلہن کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں وہ پھولوں سے سجی ایک کار کے بونٹ پر بیٹھی ہوتی ہے اور اس نے فیس ماسک نہیں پہن رکھا تھا۔ کورونا وائر س کی وباسے متعلق قوانین کی اس خلاف ورزی پر پولیس نے اس دلہن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ مقدمہ دلہن ہی نہیں بلکہ اس کار کے ڈرائیور اور کیمرا مین کے خلاف بھی درج کیا گیا ہے اور پولیس نے وہ کیمرا بھی ضبط کر لیا ہے جس سے یہ ویڈیو بنائی گئی تھی۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دلہن اور دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.