انٹرنیشنل

فیس بک کے بانی نے ایک ارب ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کر دیا لیکن یہ رقم کن لوگوں میں تقسیم ہوگی؟ تمام حقیقت کھل کر سامنے آگئی

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک کریئٹرز (تخلیق کاروں)کو ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا

فیس بک کے بانی نے ایک ارب ڈالر کی رقم دینے کا اعلان کر دیا لیکن یہ رقم کن لوگوں میں تقسیم ہوگی؟ تمام حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک کریئٹرز (تخلیق کاروں)کو ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔ مارک زکر برگ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ لاکھوں تخلیق کاروں کا روزگار بہتر بنانے کیلئے سب سے بہترین پلیٹ فارم تخلیق کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ نئے پروگرام شروع کر رہے ہیں جن کے تحت فیس بک اور انسٹا گرام پر بہترین مواد تیار کرنے والے تخلیق کاروں کو سنہ 2022 میں ایک ارب ڈالر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تخلیقی کاموں میں پیسے لگانا ان کیلئے نیا نہیں ہے لیکن وہ اس بات کیلئے پرجوش ہیں کہ اس سلسلے کو وہ وقت کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ مارک زکر برگ نے کریئٹرز کیلئے نئے پروگراموں کی فی الحال کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ بہت جلد تفصیلات شیئر کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.