انٹرنیشنل

سابق افغان وزیراعظم نے طالبان کو بڑی اور حیران کن پیشکش کر دی

افغانستان میں امن کے لیے فوری سیز فائر ہونا چاہیے، طالبان اگر پرامن راستہ اختیار کرلیں تو ان کا ساتھ دیں گے

سربراہ حزبِ اسلامی اور سابق افغان وزیراعظم گل بدین حکمت یار نے طالبان اور بڑی اور حیران کن پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں افغان حکومت نے طالبان کے خلاف اسلحہ دینے کی پیشکش کی لیکن انھوں نے اسلحہ لینے اور طالبان سے لڑنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے فوری سیز فائر ہونا چاہیے، طالبان اگر پرامن راستہ اختیار کرلیں تو ان کا ساتھ دیں گے تاہم طالبان شہروں پر قبضہ کرلیں اور ملک میں جنگ بھی رہے تو اس سے بدبختی قائم رہے گی، اس لیے ملک میں عبوری حکومت اور انتخابات کے ذریعے انتقالِ اقتدارقائم ہونا چاہیے۔ گل بدین حکمت یار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا افغانستان سے متعلق بیان قابل تحسین ہے، عمران خان نے اپنے بیان میں حزب اسلامی کا ذکر کیا جو درست نہیں تھا۔ سابق افغان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی عید پر اشرف غنی کو استعفے اور عبوری حکومت کے قیام پر قائل کر لیا تھا لیکن افغان حکومت کے بعض عناصر نے اشرف غنی کو غلط مشورے دیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.