انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

طالبان افغانستان کے کن اضلاع پر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں اور کہاں قبضہ لینے کے لیے لڑائی جاری ہے؟انٹرنیشنل رپورٹ نے سب کو چونکا دیا

افغانستان میں طالبان نے اب تک ملک کے 34 صوبوں میں سے 20 صوبوں کے ہیڈ کوارٹرز کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے

طالبان افغانستان کے کن اضلاع پر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں اور کہاں قبضہ لینے کے لیے لڑائی جاری ہے؟انٹرنیشنل رپورٹ نے سب کو چونکا دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق افغانستان میں طالبان نے اب تک ملک کے 34 صوبوں میں سے 20 صوبوں کے ہیڈ کوارٹرز کے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے۔ طالبان کے قبضے میں آنے والے اکثر علاقوں کی سٹریٹیجک اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ یہ ان اہم شہراہوں پر واقع ہیں جو کابل کو ملک کے شمالی، جنوبی اور مغربی علاقوں سے جوڑتی ہیں۔ طالبان کی جانب سے یکم مئی کو غیر ملکی افواج کے انخلا کے اعلان کے بعد سے متعدد اضلاع کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ اکثر شہر جن کا طالبان نے محاصرہ کیا ہے وہ ملک کے شمال میں واقع ہیں جہاں افغانستان کی سرحدیں اپنے وسط ایشیائی ہمسایوں کے ساتھ ملتی ہیں۔ طالبان نے گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ملک کے جنوب اور مشرق میں واقع اہم شہروں کے گرد اپنے آپریشنز کا دائرہ وسیع کر دیا ہے اور اب انھوں نے افغان دارالحکومت کابل کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ اس وقت افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کہاں کہاں جاری ہے اور کون سا علاقہ کس کے کنٹرول میں ہے اس بارے میں افغان سروس کی جانب سے 12 جولائی 2021 تک ہونے والی تحقیقات ہمارے سامنے یہ تصویر واضح کر دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.