انٹرنیشنل

قطر: افغان وفد اورطالبان کےمذاکرت کا آغاز

افغانستان کی کشیدہ صورتِ حال پر افغان حکومتی وفد اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے

قطر: افغان وفد اورطالبان کےمذاکرت کا آغاز، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان کی کشیدہ صورتِ حال پر افغان حکومتی وفد اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان وفد کی سربراہی ملا عبدالغنی برادر کر رہے ہیں، جبکہ افغان سیاسی وفد کی سربراہی عبداللّٰہ عبداللّٰہ کر رہے ہیں۔ افغان سیاسی وفد میں عبداللّٰہ عبداللّٰہ کے علاوہ محمد کریم خلیلی، عطاء محمد نور، معصوم ستانک زئی، سلام رحیمی، فاطمہ گیلانی، سعادت منصور نادری شامل ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات کے لیے دوحہ جانے والے 10 رکنی افغان سیاسی وفد میں سابق افغان صدر حامد کرزئی شامل نہیں ہیں۔ سیاسی وفد کی کابل سے دوحہ روانگی سے قبل سابق افغان صدر حامد کرزئی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سیاسی وفد مکمل طور پر بااختیار ہے جو طالبان سے مذاکرات کرے گا۔

اس حوالے سے افغان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین میں مذاکرات کو مزید مؤثر و تیز بنانے پرگفتگو ہو گی۔ افغان حکومت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں امن چاہتے ہیں، توقع ہے کہ مذاکرات نتیجہ خیزہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.