انٹرنیشنل

میرے انتہائی شریف اور فرشتہ صفت شوہر نے پہلے میرا ریپ کیا اور پھر ……؟ المناک رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے

مصر میں خواتین جنسی استحصال سے متعلق اپنی خاموشی توڑ رہی ہیں اور حال ہیں میں اب ازدواجی ریپ کے حوالے سے بحث شروع ہوئی ہے

میرے انتہائی شریف اور فرشتہ صفت شوہر نے پہلے میرا ریپ کیا اور پھر ……؟ المناک رپورٹ سامنے آنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق مصر میں خواتین جنسی استحصال سے متعلق اپنی خاموشی توڑ رہی ہیں اور حال ہیں میں اب ازدواجی ریپ کے حوالے سے بحث شروع ہوئی ہے، یہ ایک ایسا موضوع جس پر بات کرنا ممنوع سمجھا جاتا ہے۔ 34 برس کی صفا (نام تبدیل کیا گیا ہے)کو ان کی شادی کی رات ان کے شوہر نے ریپ کیا اور اس حملے کی وجہ سے انھیں کئی چوٹیں بھی آئیں۔ وہ کہتی ہیں میری ماہواری چل رہی تھی اور میں اس رات سیکس کے لیے تیار نہ تھی۔ میرے شوہر کو لگا کہ میں ان کے ساتھ تعلق قائم کرنے سے بچ رہی ہوں۔ انھوں نے میری پٹائی کی، میرے ہاتھ باندھ دیے، میری آواز کو بند کر دیا اور میرا ریپ کیا۔

کچھ ہی ہفتوں میں فیس بک پر سپیک اپ نامی ایک پیج پر تقریبا 700 خواتین نے اس بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے اور ان میں سے ایک 27 برس کی ثنا(نام تبدیل کیا گیا ہے)بھی تھیں۔ انھوں نے لکھا: وہ ایک فرشتہ صفت انسان تھا۔ ہماری شادی کے ایک برس بعد میں حاملہ تھی اور ہمارا بچہ پیدا ہونے والا تھا۔ ہمارا ایک معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا اور انھوں نے مجھے سزا دینے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے مجھ سے زبردستی کی اور میرا ریپ کیا۔ میرا حمل ضائع ہو گیا۔ ثنا نے طلاق لینے کے لیے اکیلے یہ لڑائی لڑی اور اب وہ اپنے شوہر سے علیحدہ ہو چکی ہیں تاہم بچہ کھو دینے کا صدمہ انھیں آج بھی ہے۔

تاہم معاشرتی دبا کے خوف کی وجہ سے صفا نے پولیس میں شکایت درج کرانے سے انکار کر دیا۔ مصر کے پدر شاہی معاشرے میں ظلم کا نشانہ بننے والوں کو ہی مورد الزام ٹھہرانا عام ہے، خاص طور پر جب متاثرہ شخص عورت ہو لیکن اپریل میں مسلمانوں کے اسلامی مہینے رمضان میں جب ایک ٹی وی سیریز نیوٹن کریڈل میں ایک مرد کو اپنی بیوی کے ساتھ زبردستی کرتے دکھایا گیا تو بہت سی خواتین کی بری یادیں تازہ ہو گئیں لیکن اس سے بہت سی خواتین کو سوشل میڈیا پر اس بارے میں بات کرنے کا حوصلہ بھی ملا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.