انٹرنیشنل

دولت اسلامیہ میں شامل ہونے والا نوجوان شک کی بنیاد پر پکڑا گیالیکن اس کے سامان سے کیا ملا؟ طوفان برپا کر دینے والی رپورٹ

چوکری الخلیفی لندن کے علاقے ایجویر روڈ میں پلے بڑھے اور دولت اسلامیہ میں شامل ہونے سے پہلے وہ پرتشدد جرائم میں ملوث تھے

دولت اسلامیہ میں شامل ہونے والا نوجوان شک کی بنیاد پر پکڑا گیالیکن اس کے سامان سے کیا ملا؟ طوفان برپا کر دینے والی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک اندازے کے مطابق 900 افراد نے دولت اسلامیہ اور اسی طرح کے گروہوں میں شامل ہونے کے لیے برطانیہ چھوڑا۔ خود کو دولت اسلامیہ کہنے والا یہ گروہ تقریبا 14،000 اموات کا ذمہ دار تھا۔ اور آج تک اس تنظیم میں شامل ہونے والے بہت سے برطانوی جنگجوں کی تعداد معلوم نہیں۔ شام میں دولت اسلامیہ کی جنگ کے بعد سنڈے ٹائمز کے لیے مشرق وسطی کے نمائندے لوئس کالاغان نے ایک مقامی مترجم کے ساتھ کام کرتے ہوئے ایک سمارٹ فون سے حاصل کردہ فائلوں پر مشتمل ایک ہارڈ ڈرائیو حاصل کر لی۔

تصاویر، ویڈیو فوٹیج اور سکرین گریبس جنھیں ایک نئی دستاویزی فلم میں دیکھا جا سکتا ہے میں ایسے برطانوی مردوں کی زندگی دکھائی گئی ہے جنھوں نے اپنے گھر چھوڑ کر ایک لڑائی کے لیے براعظم عبور کیے۔ ایسی زندگی کو عوام کو دکھانے کے لیے نہیں تھی، اس سمارٹ فون نے ایک منظر پیش کیا کہ برطانوی نوجوانوں کے لیے دولت اسلامیہ کا رکن ہونے کا کیا مطلب ہے۔ چوکری الخلیفی لندن کے علاقے ایجویر روڈ میں پلے بڑھے اور دولت اسلامیہ میں شامل ہونے سے پہلے وہ پرتشدد جرائم میں ملوث تھے۔ بائیس سال کی عمر میں ان کی زندگی شام میں ختم ہوگئی۔

سمارٹ فون کی فوٹیج میں شمالی شام میں چوکری کو جوانی کے جوش سے بھرا دیکھا جا سکتا ہے جب وہ سوئمنگ پول میں کھڑے ہیں۔ یہ فوٹیج مگالوف میں لڑکوں کی چھٹیوں کے کسی لمحے جیسی تھی لیکن اس میں چوکری نے پول پارٹی کا اختتام بندوق کے ساتھ پوز بنا کر کیا۔ وہ ایک نادان اور متجسس انسان دکھائی دیتے ہیں، ایسے شخص کی طرح جس نے ابھی تک حقیقی دنیا کا تجربہ حاصل نہیں کیا۔ بعد میں انھیں ہتھیاروں کی تربیت حاصل کرتے دیکھا گیا۔ وہ ایک کھیت میں ایک دستی بم پھینکتے ہیں، ان کا چہرہ خوشی سے دمکنے لگتا ہے اور ان کے آس پاس لوگ انھیں لیجنڈ قرار دیتے ہیں۔ دولت اسلامیہ کی آن لائن پروپیگنڈہ کی ویڈیوز اکثر فلم جیسی ہوتی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.