انٹرنیشنل

شام: بشارالاسد چوتھی مرتبہ صدرمنتخب،حلف اُٹھا لیا

تقریب میں ارکان پارلیمان، سیاسی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ فوجی اہلکار بھی شریک تھے

شام: بشارالاسد چوتھی مرتبہ صدرمنتخب،حلف اُٹھا لیا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ شام میں بشار الاسد نے دارالحکومت دمشق میں واقع صدارتی محل میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب میں ارکان پارلیمان، سیاسی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ فوجی اہلکار بھی شریک تھے۔

شام میں رواں برس مئی میں صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس کے مطابق صدر بشارالاسد کو 95 فیصد ووٹ ملے تھے تاہم انتخابات کی نگرانی کرنے والے عالمی اداروں، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے انتخابات کو ناجائز اور شرمناک قرار دیا تھا۔

بشارالاسد 2000 سے شام میں صدارتی عہدے پر فائز ہیں اور اپنے دور اقتدار میں انہیں بغاوت کا سامنا رہا اور وہ روس کی مدد سے داعش کو شکست دینے میں کامیاب رہے تاہم اس دوران ان پر کیمیکل ہتھیاروں اور رہائشی علاقوں پر بمباری کا الزام لگتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ خانہ جنگی کے باعث 80 فیصد سے زائد شامی غربت کی نچلی ترین سطح پر زندگی بسر کر رہے ہیں جب کہ ترکی کے پناہ گزین کیمپوں میں لاکھوں شہری قیام ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.