انٹرنیشنل

کورونا سے جان ابھی پور ی طرح چھوٹی نہیں تھی کہ ایک اور وباء دنیا میں پھوٹ پڑی اور انت مچا دی، پہلا کیس کس ملک میں سامنے آیا، تشویشناک خبر آگئی

امریکہ میں کورونا وائرس کے بعد مونکی پاکس نامی بیماری رپورٹ ہوئی ہے، ڈلاس کے ایک شہری میں مونکی موکس نامی بیماری پائی گئی

کورونا سے جان ابھی پور ی طرح چھوٹی نہیں تھی کہ ایک اور وباء دنیا میں پھوٹ پڑی اور انت مچا دی، پہلا کیس کس ملک میں سامنے آیا، تشویشناک خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے بعد مونکی پاکس نامی بیماری رپورٹ ہوئی ہے، جہاں امریکی شہر ڈلاس کے ایک شہری میں مونکی موکس نامی بیماری پائی گئی، جس کو مونکی پاکس کی شکایت ہوتے ہی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مذکورہ شہری نائجیریا کے شہر لیگوس سے اٹلانٹا اور پھر ڈلاس پہنچا تھا۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ یہ بیماری چھوٹے جانوروں جیسے چوہا اور بندر سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے، مونکی پاکس نامی بیماری سانس کے ذریعے دیگر لوگوں میں بھی منتقل ہو سکتی ہے، امریکہ میں 2003 کے بعد اس بیماری کا اب یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے، اس بیماری میں شرح اموات ایک فیصد ہے جب کہ اس مرض میں نزلے جیسی علامات اور بغل کے نیچے سوجن ہوتی ہے اور چکن پاکس جیسی خارش شروع ہو جاتی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وبائی مرض کے پہلے چند مہینوں کے دوران ڈبلیو ایچ او کا اس بات پر اصرار تھا کووڈ 19 لوگوں کے کھانسنے یا چھینکنے سے منتقل ہوتا ہے نہ کہ وہ ہوا میں رہتا ہے اور اس کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے، اسی وجہ سے ہاتھ دھونے کو روک تھام کے اہم اقدام کے طور پر بیان کیا گیا کہ متاثرہ افراد کے سطحوں اور اشیا کو چھونے سے یہ وائرس پھیل سکتا ہے لیکن برٹش میڈیکل جرنل کے ایک مضمون سے یہ بات سامنے آئی کہ سارس کوو 2 سطحوں کو چھونے کے مقابلے میں سانس لینے سے کہیں زیادہ پھیلتا ہے۔ تازہ ترین شواہد سے پتا چلتا ہے کہ کووڈ 19 بنیادی طور پر قریب فاصلے پر لوگوں کے درمیان ایروسول یعنی ہوا میں موجود آبخرات کے ذریعے منتقل ہوتا ہے، ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ یہ خاص طور پر گھر کے اندر، بھیڑ میں اور ناقص ہوادار جگہوں پر ہوسکتا ہے جہاں ایک یا اس سے زیادہ متاثرہ افراد دوسروں زیادہ وقت گزارتے ہیں، یہ وجہ ہے کہ ہماری زندگیوں میں بہت سی پابندیاں عائد کی گئی ہیں کہ ہم بند جگہوں پر زیادہ لوگوں سے نہ ملیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.