انٹرنیشنل

افغانستان واپس بلائے جانے والے سفیر کی بیٹی سے کیا سوالات کیے گئے اور اس نے کیا جوابات دیئے؟ چونکا دینے والی حقیقت منظر عام پر آگئی

مبینہ اغواء اور تشدد کے معاملے پر افغان سفیر کی صاحبزادی تفتیشی ٹیم کے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہ دے سکی ہے

افغانستان واپس بلائے جانے والے سفیر کی بیٹی سے کیا سوالات کیے گئے اور اس نے کیا جوابات دیئے؟ چونکا دینے والی حقیقت منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی افسر کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی کو ڈراپ کرنے والی گاڑی کی شناخت کرلی گئی،ایف 9 سے لڑکی کو لے جانے والے ڈرائیور سے بھی سوال جواب کیے گئے، جس نے بتایا کہ اس نے لڑکی کو5 بج کر 30 منٹ پردامن کوہ سے لیا تو لڑکی نے ایف 9 میں واقع پارک جانے کا کہا۔ذرائع تفتیشی ٹیم کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی نے بتایا تھا کہ اغواکاراس کا موبائل فون لیگئے ہیں جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں لڑکی کے پاس موبائل موجودگی کا پتہ چلا، جس پر اگلے روز اس کا موبائل تحویل میں لیا گیا تو اس نے ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا۔

افغان سفیر کی صاحبزادی مبینہ اغوا اور تشدد کے بارے میں کسی بھی سوال کا تسلی بخش جواب نہیں دے سکیں۔بتایا گیا کہ تفتیشی ٹیم نے متاثرہ لڑکی سے سوال کیا کہ آپ راولپنڈی کیا کرنے گئی تھیں؟ جس کے بعد میں اس نے جواب دیا مجھے نہیں پتا۔ تفتیشی ٹیم نے لڑکی سے پوچھا آپ ٹیکسی ڈرائیوروں سے سفر کے دوران گفتگو بھی کرتی رہیں تو اس کا جواب افغان سفیر کی صاحبزادی سے کچھ نہیں دیا۔متاثرہ لڑکی سے پوچھا گیا کہ آپ نے دامن کوہ پر انٹرنیٹ کا بھی استعمال کیا تو اس نے کہا اغواکاروں نے میرا موبائل لے لیا تھا۔ تاہم ٹیم نے کہا سیف سٹی فوٹیج میں سے نظر آ رہا تھا فون آپ کے پاس ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کی متاثرہ لڑکی سے لیا گیا موبائل فون ٹیکنیک تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی کے موبائل فون کا فرانزک کرایا جارہا ہے،لڑکی اپنے گھرسے نکل کر ایک ٹیکسی میں بیٹھی تھی، ٹیکسی ڈرائیور سے بھی سوال جواب کیے گئے۔ ڈرائیور نے بتایا اس نے لڑکی کو جی7 کھڈا مارکیٹ پر اتارا۔تفتیشی افسران کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی کئی ٹیکسیوں میں سفر کر کے مختلف مقامات پر پہنچی، کھڈامارکیٹ سے لڑکی کس ٹیکسی میں گئی اس کا سراغ لگایاجا رہا ہے جبکہ صدر بازار راولپنڈی میں افغان سفیر کی بیٹی کی نقل وحرکت کی چھان بین جاری ہے۔ تفتیشی ٹیم کے مطابق افغان سفیرکی بیٹی جہاں جہاں گئی اس کی جیوفینسنگ مکمل کرلی گئی ہے جبکہ تحریری درخواست پر واقعیکا مقدمہ بھی درج کرلیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.