انٹرنیشنل

بغداد میں بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک درجنوں افراد زخمی

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی،اس سے قبل مسلح گروپ(داعش)اس علاقے میں اسی طرح کے حملے کرنے کا دعوی کرچکی ہے

عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھماکے سے 10افراد ہلاک جبکہ 20زخمی ہوگئے، دھماکا مشرقی بغداد میں صدر کی مارکیٹ میں دیسی ساختہ دھماکا خیز موادسے کیا گیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ دھماکا مشرقی بغداد میں صدر کی مارکیٹ میں دیسی ساختہ دھماکا خیز موادسے کیا گیا۔ اس کے علاوہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی دکانیں جل گئیں۔ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی البتہ اس سے قبل مسلح گروپ(داعش)اس علاقے میں اسی طرح کے حملے کرنے کا دعوی کرچکی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال عراق کے آبادی والے علاقے میں یہ تیسرا دھماکا ہے، اس سے قبل اپریل میں صدر شہر میں کار بم حملے میں 4افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.