انٹرنیشنل

افغانستان:عیدالاضحیٰ کے دن صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے

افغانستان کے صدارتی محل کے قریب اس وقت راکٹ حملے ہوئے جب عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔

تین راکٹ صدارتی محل کے قریب گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ حملے کے وقت محل میں نمازعید ادا کی جارہی تھی۔خیال رہے کہ  گزشتہ روز افغان سیاسی گروپوں اور طالبان نمائندوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے تھے اور افغانستان میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں ہو سکا۔مذاکرات کے بعد جاری مختصراعلامیہ میں افغانستان میں جاری لڑائی اور تشدد کے واقعات روکنے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا تاہم فریقین نے امن کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

چند روز قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا جس کو رد کردیا گیا۔ امریکہ نے بھی طالبان سے جنگ روکنے کا کہا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.