انٹرنیشنل

سعودی عرب سمیت دنیا بھرمیں آج عید الاضحیٰ منائی گئی

مدینہ منورہ میں کورونا وبا سے متعلق احتیاطی تدابیرپرعمل کرتےہوئےنمازِ عید ادا کی جاچکی ہے

مسجد الحرام، مکہ مکرمہ اورمسجد نبوی،مدینہ منورہ میں کورونا وبا سے متعلق احتیاطی تدابیرپرعمل کرتےہوئےنمازِ عید ادا کی جاچکی ہےجبکہ پورے سعودی عرب میں سنتِ ابراہیمیؑ پرعمل کرتےہوئےقربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ منیٰ، مکہ مکرمہ، جدہ، مدینہ منورہ اورسعودی عرب کےدیگرشہروں میں خصوصی مذبح خانوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی نمازِعید کےاجتماعات ہوئےجس کےبعد سےوہاں بھی سرکاری مذبح خانوں میں قربانی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت سمیت کئی دوسرے ممالک میں عیدالاضحیٰ کل یعنی 21 جولائی 2021 کو منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.