انٹرنیشنل

کینیڈین وزیراعظم کا عید الاضحیٰ پرخصوصی پیغام

جسٹن ٹرووڈو نےکہا کہ  میں جانتا ہوں کہ سب لوگ اپنےتمام پیاروں سےمل کر یہ خوشی نہیں منا رہے

کنیڈا کے وزیراعظم جسٹسن ٹرووڈو نےعید الاضحیٰ پرمسلمانوں کیلئےخصوصی پیغام جاری کیا ،کینیڈین وزیراعظم نے گفتگوکا آغاز اسلام وعلیکم جبکہ اختتام عید مبارک پرکیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں جسٹن ٹرووڈو نے کہا کہ آج کینیڈا سمیت دنیا میں مسلمان حج اورعید الاضحیٰ منا رہے ہیں ،یہ وقت اہل خانہ اور پیاروں کے لئے دعا کرنے ، کھانا بانٹنے ،اور قربانی کے اسباق پرغورکرنے ،   ضرورت مندوں کے لئے ہمدردی کا اظہار کرنے کا درس دیتا ہے ۔

جسٹن ٹرووڈو نے کہا کہ  میں جانتا ہوں کہ سب لوگ اپنے تمام پیاروں سے مل کر یہ خوشی نہیں منا رہے ، اس سال بہت سے لوگ تاریخ میں پہلی مرتبہ مکہ مکرمہ کی زیارت سے محروم رہے ہیں ،لیکن اگر ہم صحت عامہ کے رہنما خطوط پر عمل پیرا  ہوں اورکورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں  تو ہم اس مہلک  وائرس کو مات دیں گے اور  اگلے سال سب مل جل کر عید منانے کے قابل ہو جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.