انٹرنیشنل

ترک صدر کا طالبان سے مذاکرات کرنے کا اعلان

ترک صدرنےیہ بھی دعوی کیا کہ افغانستان میں طالبان کا برتاؤ ایسانہیں جیساایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کیلئے ہونا چاہیے

ترک صدرکا طالبان سےمذاکرات کرنےکا اعلان، ترکی کےصدررجب طیب اردوان نےکہا ہےکہ وہ کابل ایئرپورٹ پر ترک فوجیوں کی تعیناتی کےمعاملے پرطالبان کورضا مند کرنےکےلیےان سےمذاکرات کریں گے۔

استنبول میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترک صدرنے کہا کہ طالبان ترکی کے موقف سےآگاہ ہیں، انہوں نے کہا کہ دیکھیں گے طالبان سے کس نوعیت کی بات ہوتی ہے اور یہ کہاں تک جاتی ہے، تاہم ترک صدر نے امید ظاہر کی کہ وہ اس معاملے پر طالبان سےکامیاب مذاکرات کرلیں گے۔

طالبان نےامریکی انخلا کےبعد کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کیلئے ترک فوج کی ممکنہ تعیناتی کوقابل مذمت کہا تھا اور واضح کیا تھا کہ افغانستان میں غیرملکی فوج کا کسی بھی نام پر قیام قبضہ تصور کیا جائے گا۔

میڈیاسے بات کرتےہوئے ترک صدرنےیہ بھی دعوی کیا کہ افغانستان میں طالبان کا برتاؤ ایسانہیں جیساایک مسلمان کا دوسرے مسلمان کیلئے ہونا چاہیے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان کو اپنے بھائیوں کی زمین پر قبضہ ختم کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.