انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

”یارو یہی دوستی ہے“ 16 ماہ کے وقفہ کے بعد جب نائٹ کلب کھولا گیا تو وہاں پر کیا ہنگامہ برپا ہوا؟ حیران کر دینے والی رپورٹ آ گئی

یہ ایک خواب جیسا ہے، لوگ دوبارہ ڈانس کر رہے تھے، شراب پی رہے تھے اور کوئی سماجی فاصلہ نہیں تھا، یہی تو زندگی ہے

”یارو یہی دوستی ہے“ 16 ماہ کے وقفہ کے بعد جب نائٹ کلب کھولا گیا تو وہاں پر کیا ہنگامہ برپا ہوا؟ حیران کر دینے والی رپورٹ آ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ ایک خواب جیسا ہے۔ لوگ دوبارہ ڈانس کر رہے تھے، شراب پی رہے تھے اور کوئی سماجی فاصلہ نہیں تھا۔ یہی تو زندگی ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ زندگی دوبارہ معمول پر آگئی ہے۔ یہ ان شرکا کے خیالات تھے جو انگلینڈ میں کورونا کی وجہ سے بند نائٹ کلب کھلنے کے موقع پر وہاں پہنچے۔ مگر ملک میں اس صنعت کے مستقبل کے بارے میں اب بھی خدشات باقی ہیں۔ نائٹ کلب مالکان کا اصرار ہے کہ وزرا اس شعبے کے بارے میں فکرمند نہیں ہیں۔ بی بی سی کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ چھ برسوں میں ایک چوتھائی نائٹ کلب بند ہوچکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2015 میں برطانیہ میں 1694 نائٹ کلب تھے مگر رواں سال فروری میں ان کی تعداد 1203 رہ گئی۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے صنعت کی حمایت کے لیے ہر ممکن اقدام کیا ہے۔ سنہ 2015 میں گذشتہ دہائی کے دوران نصف نائٹ کلب بند ہوئے تھے۔ ماہرین کو خدشہ ہے کہ لاک ڈان کے خاتمے میں تاخیر سے کئی کلبوں کو بہت زیادہ مالی نقصان پہنچا ہے۔ تجارت کے شعبے سے منسلک کیٹ نیکولس کہتی ہیں کہ کئی نائٹ کلب بند ہوچکے ہیں مگر کچھ سوئی ہوئی حالت میں ہیں۔

انھوں نے کووڈ کی وبا جھیلی ہے مگر اس سے واپسی کی کوششوں اور کاروباروں پر چڑھنے والے قرضوں کا مطلب یہ ہوگا کہ آئندہ دو برسوں میں مزید کلب بند ہوجائیں گے۔ لندن پرنٹ ورکس نامی ایک بڑے انگلش نائٹ کلب کے مالک سیمون ایلڈریڈ کہتے ہیں کہ یہ باعث شرمندگی ہے کہ حکومت یہ سمجھ نہیں پائی ہم 30 ارب پانڈ کی صنعت ہیں۔ ان کے مطابق مجھے لگتا ہے ہمیں بھلایا نہیں گیا۔ انھیں بس ہماری فکر نہیں۔ یہ اکتاہٹ کا باعث ہے کہ حکومت پہلے کہتی ہے کام شروع کرو، پھر کہتی ہے کام روک دو اور پھر دوبارہ کام شروع کر دو۔ ایسا ہر بار کرنے سے ہم لاکھوں پانڈ کا نقصان جھیلتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.