انٹرنیشنل

بھارت میں کورونا سے اموات کی شدہ کتنی بڑھ گئی ہے‘ انٹرنیشنل رپورٹ سب کو ہلا کر رکھ دیا

امریکی تحقیقاتی گروپ سینٹرل فار گلوبل ڈیویلپمنٹ نے بھارت میں کورونا سے اموات پر تحقیق میں رواں سال جون کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا

بھارت میں کورونا سے اموات کی شدہ کتنی بڑھ گئی ہے‘ انٹرنیشنل رپورٹ سب کو ہلا کر رکھ دیا، بھارت میں کورونا سے اموات موجودہ اعداد وشمار سے 10 گنازیادہ ہوسکتی ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی تحقیقاتی گروپ سینٹرل فار گلوبل ڈیویلپمنٹ نے بھارت میں کورونا سے اموات پر تحقیق میں رواں سال جون کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں کوروناسے اموات موجودہ معلوم اعدادوشمار سے 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں کوروناسے اموات کی تعداد 34لاکھ سے 47لاکھ تک ہوسکتی ہے۔ تحقیقاتی ادارے نے بھارت میں کورونا سے اموات کو انسانی المیہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوروناسے ہونے والی حالیہ اموات ممکنہ طور پر تقسیم کے بعد اب تک کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہے۔ محققین کے مطابق اعداد وشمار کے ساتھ اموات کی تعداد کا تخمینہ لگانا مشکل تھا لیکن تمام تخمینے بتاتے ہیں کہ بھارت میں کوروناسے ہونے والی اموات کی تعداد سرکاری گنتی سے کہیں زیادہ ہے۔ بھارت میں سرکاری اعدادوشمارکے مطابق کوروناسے 4 لاکھ سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.