انٹرنیشنل

معذور کوہ پیما دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے والا اچانک لاپتہ ہوگیا

57 سالہ کِم ہونگ بِن نے حال ہی میں دنیا کی 12 ویں اور پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8047 میٹر)سر کی تھی

جنوبی کوریا کے معذورکوہ پیما پاکستان میں موجود دنیا کی 12 ویں بلند ترین چوٹی براڈ پیک سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر اچانک لاپتہ ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 57 سالہ کِم ہونگ بِن نے حال ہی میں دنیا کی 12 ویں اور پاکستان کی چوتھی بلند ترین چوٹی براڈ پیک (8047 میٹر)سر کی تھی جس کے بعد وہ چین کی طرف سے واپسی کے سفر تھے کہ مبینہ طور پر برف کی ایک دراڑ میں گرگئے۔ کِم ہونگ بِن دنیا کے پہلے معذور شخص ہیں جنہیں دنیا کی تمام بلندترین 14 چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ رپورٹ کے مطابق کم ہونگ کی تلاش کے لیے ابتدائی سرچ آپریشن ناکام رہا ہے اور بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق 30 سال قبل امریکی ریاست الاسکا میں ایک مہم کے دوران کم ہونگ بن کی تمام انگلیاں سخت سردی کے باعث ضائع ہوگئی تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.