انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

بھارت میں عید قربان پر دو بکروں کتنے لاکھ میں فروخت کیا گیا؟ یہ کس شہر کے تھے؟ ان کو کہاں فروخت کیا گیا؟ اہم رپورٹ منظر عام پر آگئی

دونوں بکروں کی عمر 2سال،ان کا وزن 170 اور 150 کلو گرام اور بکروں کی سب سے اہم بات ان کی روزانہ کی خوراک ہے

بھارت میں عید قربان پر دو بکروں کتنے لاکھ میں فروخت کیا گیا؟ یہ کس شہر کے تھے؟ ان کو کہاں فروخت کیا گیا؟ اہم رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھن میں قربانی کے لیے مہنگے اور قیمتی بکروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جہاں ساڑھے 4 لاکھ بھارتی روپے (تقریبا9 لاکھ پاکستانی روپے)میں دو بکرے فروخت کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بکروں کا یہ خوبصورت جوڑا لکھن کے گومتی دریا کے قریب ایک مارکیٹ میں فروخت کیا گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بکروں کی عمر 2سال ہے اور ان کا وزن 170 اور 150 کلو گرام ہے اور بکروں کی سب سے اہم بات ان کی روزانہ کی خوراک ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بکرے روزانہ 600 بھارتی روپے (1200 سے زائد پاکستانی روپے)کی خوراک کھاتے ہیں۔

بکروں کو صحت و تندرست رکھنے کے لیے خوراک میں روزانہ کی بنیاد پر کاجو، بادام،پستے، مٹھائی اور جوس دیا جاتا ہے، یہی نہیں حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوتے ہوئے بکروں کو شیمپو سے نہلایاجاتا ہے، ساتھ ہی وقتا فوقتاان کا طبی معائنہ بھی کروایا جاتا ہے۔ تاہم اب یہ بکرے اللہ کی راہ میں قربانی کے لیے تقریبا 9 لاکھ 70 ہزار سے زائد پاکستانی روپوں میں فروخت کر دیے گئے ہیں جن کے مالک کا کہنا ہے کہ بکروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.