انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

قدرت کی دیوی مہربان، دنیا کے امیر ترین شخص نے 200 ملین ڈالر کی رقم کن افراد میں اورکیوں تقسیم کی؟ تہلکہ مچا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی

ہمت اور تہذیب ایوارڈ کے حقدار امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“کے نیوز کمنٹیٹر”وین جونس“ اور اسپین کے شیف ' جوز آندریس' ہیں

قدرت کی دیوی مہربان، دنیا کے امیر ترین شخص نے 200 ملین ڈالر کی رقم کن افراد میں اورکیوں تقسیم کی؟ تہلکہ مچا دینے والی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور ایمازون کمپنی کے بانی جیف بیزوس نے گزشتہ روز اپنا پہلا خلا ئی سفر مکمل کرنے کی خوشی مناتے ہوئے ‘ہمت اور تہذیب ‘ایوارڈ کا اعلان کیا جس کے تحت 200 ملین ڈالر کی رقم 2 افراد میں بانٹی جائے گی۔ جیف بیزوس کی طرف سے ہمت اور تہذیب ایوارڈ کے حقدار امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“کے نیوز کمنٹیٹر”وین جونس“ اور اسپین سے تعلق رکھنے والے شیف ‘ جوز آندریس’ ہیں۔ دونوں کو100،100 ملین ڈالر کی رقم دی گئی ہے۔

وین جونس کرمنل جسٹس ریفارمز کی ایک تنظیم کے شریک بانی ہیں جبکہ جوز آندریس ایک غیرسرکاری تنظیم ورلڈ سینٹرل کچن آرگنائزیشن کے بانی ہیں جو دنیا میں بھوک اور افلاس ختم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے۔ جیف بیزوس نے اپنا خلائی سفر مکمل کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہمت اور تہذیب ‘ایوارڈ کا اعلان کیا۔ دنیا کے امیر ترین شخص کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ہمت کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو دیا جارہا ہے اور رقم کے حقدار ا ن پیسوں کو اپنی مرضی سے استعمال کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.