انٹرنیشنل

آسٹریلیا ؛لاک ڈاؤن میں سختی پرہنگامے،درجنوں گرفتار

کورونا لاک ڈاؤن میں مزید سختی اورتوسیع کےسرکاری حکم کےخلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی کی

آسٹریلیا کے شہروں سڈنی اورمیلبورن میں کورونا لاک ڈاؤن میں مزید سختی اورتوسیع کےسرکاری حکم کےخلاف سیکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئےاورشدید نعرے بازی کی۔ عالمی خبررساں ادارے کےمطابق آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم کےتیزی سےپھیلاؤ کوروکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا اعلان کیا ہے اورایس اوپیزکوبھی سخت کیا گیا ہےتاہم حکومتی فیصلے پرشہریوں میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

Protest in australia for covid SPO 1

آسٹریلیا کے شہروں سڈنی اور میلبورن میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے پولیس پر پودوں کے گملوں کے علاوہ بوتلیں بھی پھینکیں جب کہ پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔

Protest in australia for covid SPO 3

ادھر حکومتی ترجمان نے کہا کہ پولیس نے جھڑپوں میں کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ جھڑپوں میں 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Protest in australia for covid SPO 4

خیال رہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں گزشتہ ایک ماہ سے گھر میں رہنے کی ہدایات نافذ کی ہیں جب کہ کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کی جا رہی ہے۔

Protest in australia for covid SPO 2
واضح رہے کہ کورونا تیزی سے اپنی شکل تبدیل کر رہا ہے اور اب تک تین خطرناک ویرینٹ سامنے آچکے ہیں جن میں سے ایک بھارت میں سامنے آنے والی کورونا کی قسم ہے جسے ڈیلٹا وائرس کا نام دیا گیا ہے۔

Protest in australia for covid SPO 5

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.