انٹرنیشنل

جرمن :کیمکل فیکٹری میں زورداردھماکا،کہرام برپا ہوگیا

ایک کیمیکل سائٹ میں زورداردھماکےکےبعد آسمان کوچھوتےہوئےشعلےبلند ہوئےہیں

جرمن :کیمکل فیکٹری میں زورداردھماکا،کہرام برپا ہوگیا، جرمنی میں ایک کیمیکل سائٹ میں زورداردھماکےکےبعد آسمان کوچھوتےہوئےشعلےبلند ہوئےہیں جس میں ایک شخص کےہلاک اور 16 کےزخمی ہونےکی اطلاع ہے۔ عالمی خبررساں ادارے کےمطابق جرمنی کےشہرلیورکوزن کے صنعتی ایریا میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکےکی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کی فیکٹریوں اورگاڑیوں کےشیشےٹوٹ گئے۔ دھماکےکےبعد خوفناک شعلوں نےتیزی سےپوری فیکٹری کواپنی لپیٹ میں لےلیا اورصنعتی علاقےمیں سیاہ دھوئیں کےبادل چھا گئے۔

تاحال دھماکےکی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہےتاہم کمپنی کا ذرائع کا دعویٰ ہےکہ دھماکا اس مقام پرہوا جہاں گلانےاورحل کرنےوالا کیمیکل کا ذخیرہ موجود تھا۔ ریسکیوادارے نےامدادی کاموں کا آغازکردیا ہےاورمقامی رہائشیوں کوگھروں میں رہنےاوردروازے کھڑکیاں بند رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔ 16 زخمیوں کواسپتال لایا گیا ہےجن میں سے 4 کی حالت نازک ہےجب کہ ایک مزدورکی لاش لائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.