انٹرنیشنل

سعودی عرب : نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان

کورونا سےمتاثرہونےوالےممالک کا سفرکرنےوالےشہریوں پر 3 سال کی سفری پابندی عائد کرنےکا اعلان کیا

سعودی عرب : نئی سخت سفری پابندیوں کا اعلان, عالمی خبررساں ادارے کےمطابق سعودی عرب نےکورونا ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کا سفرکرنےپرپابندی عائد کررکھی ہےتاہم اب خلاف ورزی کرنےوالوں کےلیےسخت سزا کااعلان کیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اگرکوئی سعودی شہری ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کا کسی بھی دوسرے ملک سےسفرکرتا پایا گیا گا تواس پر 3 سال کی سفری پابندی عائد کردی جائےگی اور دیگربھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

سعودی عرب نےانڈونیشیا میں بڑھتےہوئےکورونا کیسزاورہلاکتوں کےپیش نظراسےریڈ لسٹ میں شامل کرلیا ہےاورایشیائی ممالک میں رہنے والےاپنےشہریوں کوکورونا سےمتاثرہ علاقوں میں نہ جانےکی ہدایت کی ہےجب کہ بغیرپیشگی اجازت متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اورویت نام سفرکرنےپربھی پابندی عائد کررکھی ہے۔ واضح رہےکہ کورونا کی نئی بھارتی قسم (ڈیلٹا وائرس) زیادہ متعدی ہےاورتیزی سےپھیل رہا ہےجس کےباعث وہ ممالک جوایس اوپیزمیں نرمی کرنےہی والےتھےاب لاک ڈاؤن میں توسیع کررہےہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.