انٹرنیشنل

مسلمانوں کےخلاف امتیازی سلوک،امریکا کی بھارت کو آخری وارننگ

امریکی وزیرخارجہ نےکہا کہ تمام افراد کواحتجاج کا حق حاصل ہےچاہےان کا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقےسےہو

مسلمانوں کےخلاف امتیازی سلوک،امریکا کی بھارت کو آخری وارننگ، امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن گزشتہ روزجوبائیڈن حکومت کے اقتدارمیں آنےکےبعد پہلی باربھارت کےدورہ پرپہنچےجہاں انہوں نےانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورمسلمانوں کےخلاف امتیازی سلوک پربھارت کوخبردارکرتےہوئےکہا کہ نئی دہلی انسانی حقوق کےمعاملےکو پس پشت نہ ڈالے۔امریکی وزیرخارجہ نےکہا کہ تمام افراد کواحتجاج کا حق حاصل ہےچاہےان کا تعلق کسی بھی مذہب یا فرقےسےہو،ہمیں سب کا احترام کرنا چاہیے۔

افغانستان کےحوالےسےامریکی وزیرخارجہ نےکہا کہ امریکی فورسزافغانستان سےجا ضروررہی ہیں تاہم سفارتی سطح پرہماری موجودگی برقراررہےگی،ایسےبہت سےپروگرام امریکی حکومت شروع کررہی ہےجس سےافغانستان کی اقتصادی ترقی اورسیکیورٹی میں تعاون ملے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان تیزی سے پیش قدمی کررہے ہیں جو انتہائی پریشان کن عمل ہے، وہ چاہتے ہیں کہ انہیں عالمی سطح پر تسلیم کیا جائے اور پابندیاں ہٹائی جائیں تاہم طاقت کے زور پر طالبان اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، اسکا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ مذاکرات کے ذریعے ان تمام معاملات کا حل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.