انٹرنیشنل

افغانستان میں سیلاب نے تباہی پھیلادی؛ 40 افراد ہلاک

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے میں رات گئے سیلابی ریلے کے سبب 40 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد لاپتہ اور  متعدد مکان تباہ ہوگئے۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ملک کے شمال مشرقی  صوبے نورستان کے ضلع کمدیش میں تیز بارش کے بعد سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔صوبائی کونسل کے سربراہ سعیداللہ نورستانی کے مطابق سیلاب سے 40 افراد جاں بحق ہونے کے علاوہ 150 لاپتہ اور 80 مکانات تباہ ہو گئے ہیں جبکہ دووسری جانب صوبہ نورستان کے گورنر کے ترجمان سعید مومندکا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 کے بجائے 60 ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.