انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،سینکڑوں فلسطینی زخمی

اسرائیلی فورسزاورفلسطینی مظاہرین کےدرمیان جھڑپوں کےنتیجےمیں 250 سےزائد افراد زخمی ہوگئے

اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،سینکڑوں فلسطینی زخمی،عرب میڈیا کےمطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسزاورفلسطینی مظاہرین کےدرمیان جھڑپوں کےنتیجےمیں 250 سےزائد افراد زخمی ہوگئے،مظاہرین نابلس میں غیرقانونی یہودی بستیوں کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کررہےتھےجس پراسرائیلی فورسزنےمظاہرین کومنتشرکرنے کےلیےآنسوگیس کےشیل فائرکیے،ربڑکی گولیاں برسائیں اوربراہ راست فائرنگ بھی کی۔

فلسطینی ہلال احمرکےمطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کےنتیجےمیں 7 فلسطینی شدید زخمی ہوگئےجب کہ ربڑکی گولیوں لگنےکےباعث 50 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیےگئےہیں۔ واضح رہےکہ مغربی کنارے میں شہید ہونےوالے 12 سالہ لڑکےکےجنازے کےشرکاء پر اسرائیلی فوج نےفائرنگ کردی جس کےنتیجےمیں 20 سالہ فلسطینی نوجوان بھی شہید ہوگیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.