انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

کابل سے نکلنے کیلئے کوشاں ہزاروں افغان اور دیگر شہری کابل ایئر پورٹ پر کس حال میں ہیں؟ افسوسناک خبر سامنے آنے کے بعد پوری دنیا دنگ رہ گئی

عورتیں اور بچے مجمع میں کچلے جانے لگے، کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل،جو بے بسی اور لاچاری کا ثبوت پیش کررہی ہیں

کابل سے نکلنے کیلئے کوشاں ہزاروں افغان اور دیگر شہری کابل ایئر پورٹ پر کس حال میں ہیں؟ افسوسناک خبر سامنے آنے کے بعد پوری دنیا دنگ رہ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کابل سے نکلنے کے لیے کوشاں ہزاروں افغان اور دیگر شہریوں کا کابل ائیرپورٹ کے باہر ہجوم برقرار ہے۔ عورتیں اور بچے مجمع میں کچلے جانے لگے ہیں، کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہیں جو بے بسی اور لاچاری کا ثبوت پیش کررہی ہیں۔ اسی میں 4 دن سے کابل ائیرپورٹ پر پھنسے ایک افغان خاندان کی کہانی سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

افغان شہری جس کا نام واضح نہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ کہہ کر ائیرپورٹ لایا گیا کہ ہمیں باہر نکالا جائے گا، میری بیٹی کا ٹھنڈ کے مارے برا حال ہے، یہاں کوئی مدد کیلئے نہیں ہے، ہمیں مسلسل کہا جارہا ہے کہ سکیورٹی کی بنا پر یہاں لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے فراہم کردہ کیمپ میں ہم پتھروں اور کچرے پر سورہے ہیں اور اب وہ ہمیں نشانہ بنارہے ہیں، ہم مسلح نہیں ہیں ہم صرف یہاں سے باہر نکلنا چاہتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارف نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے کابل ائیرپورٹ پر مہیا کیے جانیوالا کھانا کھانے کے قابل نہیں کیونکہ وہ سور کا گوشت ہے جو مسلمان نہیں کھا سکتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.