انٹرنیشنل

ننگر ہار کے سابق گورنر نے بھی طالبان کی حمایت کا اعلان کر دیا

فغان صوبے ننگر ہار کے سابق گورنر ضیاء الحق امرخیل نے بھی امارت اسلامیہ افغانستان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

ننگر ہار کے سابق گورنر ضیاء الحق امرخیل نے طالبان کے مرکزی رہنما خلیل الرحمان حقانی سے ملاقات کی، دوران ملاقات  ضیاء الحق امرخیل نے امارت اسلامیہ افغانستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے طالبان کی حمایت کا اعلان کیا۔اس سے قبل سابق افغان صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی اور احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود بھی طالبان کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال سے متعلق  پل پل کی خبر دینے کے لیے جیو نیوز کے نمائندے افغانستان میں موجود  ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.