انٹرنیشنل

او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ؛افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال

 اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامہ اجلاس جدہ میں ہوا۔

او آئی سی کا غیر معمولی ایگزیکٹو اجلاس آج سعودی عرب کے شہر جدہ میں طلب کیا گیا  جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد العثیمین نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ افغانستان میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر غور کرنے کے لیے سفیروں اور مستقل نمائندوں کا اجلاس ہو گا۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغان جماعتیں ایک جامع سیاسی تصفیے کے لیے کام کریں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.