انٹرنیشنلفیچرڈ پوسٹ

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا ء میں توسیع پر افغان طالبان کا شدید ردعمل سامنے آگیا، امریکا کو خطرناک نتائج کی دھمکی، یورپی ممالک میں تھرتھرلی مچ گئی

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ بڑھانے سے بداعتمادی پیدا، افواج کے انخلا میں توسیع کا مطلب افغانستان پر قبضے میں توسیع ہو گا

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا ء میں توسیع پر افغان طالبان کا شدید ردعمل سامنے آگیا، امریکا کو خطرناک نتائج کی دھمکی، یورپی ممالک میں تھرتھرلی مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا میں توسیع پر ردعمل سامنے آئے گا۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی تاریخ بڑھانے سے بداعتمادی پیدا ہو گی، غیر ملکی افواج کے انخلا میں توسیع کا مطلب افغانستان پر قبضے میں توسیع ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلا کی 31 اگست کی ڈیڈ لائن بڑھائی تو ہماری طرف سے ردعمل سامنے آئے گا۔ سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان سے انخلا کرنے والے افغان شہریوں کو جان کا خطرہ نہیں ہے بلکہ وہ غربت کے باعث اکنامک مائیگریشن کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.