انٹرنیشنل

امریکا میں بھی جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

درجنوں اساتذہ اور طلبا نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کورونا ویکسینیشن کے جعلی کارڈ کتنی آسانی سے دستیاب ہیں

امریکا میں بھی جعلی کورونا ویکسینیشن کارڈ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا اور ایک جعلی ویکسینیشن کارڈ 25 سے 200(4 ہزار سے 32 ہزار روپے) ڈالر تک میں مل رہا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹاویرینٹ)کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامعات اور کالجوں میں طلبا کو کورونا ویکسین لگوانیکا پابندکیا جا رہا ہے۔ ان حالات میں ویکسین کی مخالفت کرنے والے بعض افراد نے جعل سازی کا راستہ اختیار کر لیا ہے جس کے باعث تعلیمی اداروں کی انتظامیہ پریشان ہے۔

درجنوں اساتذہ اور طلبا نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کورونا ویکسینیشن کے جعلی کارڈ کتنی آسانی سے دستیاب ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی ویکسینیشن کارڈز کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔ ماہرین نے جعلی ویکسینیشن کارڈز کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح ڈیلٹا ویرینٹ کو قابو کرنا مشکل ہوجائے گا جو کہ پہلے ہی تیزی سے امریکا میں پھیل رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.